ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صفائی مہم اب تحریک بن چکی ہے ،یوگی آدتیہ ناتھ کادعویٰ

صفائی مہم اب تحریک بن چکی ہے ،یوگی آدتیہ ناتھ کادعویٰ

Mon, 02 Oct 2017 22:16:21    S.O. News Service

لکھنؤ،2؍اکتوبر(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہاہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے تین سال پہلے چلائی گئی صفائی مہم اب تحریک بن گئی ہے۔حالانکہ ان کے حلقہ انتخاب گورکھپورمیں بچوں کی اموات کے بعدایسے بھی دعوے کیے گئے کہ گندگی کی وجہ سے اموات ہوئیں۔یوگی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی سالگرہ پرانہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے مقبول وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے سوچھ بھارت مہم تین سال پہلے شروع کی گئی ہے۔صفائی مہم اب تحریک بن چکی ہے اور2022 میں جب بھارت کی آزادی کو75 سال مکمل ہوچکاہوگااورہم مہاتما گاندھی کی150 ویں سالگرہ منا رہے ہوں گے، پھر ہم سب کاعہد ہوناچاہئے کہ ہم گندگی کوختم کریں گے، غربت دورکریں گے، دہشت گردی اور بدعنوانی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ انہوں نے سوچھ بھارت کی15 روزہ مہم کے اختتام کے موقع پر منعقد پروگرام میں کہاکہ تب تک ہم سوچھ بھارت،شیشٹھ بھارت کے خواب کااحساس کرچکے ہوں گے۔ یہ وسیع پیمانے پر عوام کی شمولیت کے ساتھ ممکن ہے اور ہم سب پاکیزگی کے فرض پر عمل کر رہے ہیں۔


Share: